چیف آف نیول اسٹاف گالف چیمپین شپ

48

اسلام آباد(جسارت نیوز)11ویں چیف آف نیول اسٹاف ایمچور گالف چیمپین شپ آج سے اسلام آباد میں شروع ہو گی،ٹورنامنٹ3روز جاری رہے گا جس میں ملک بھر سے 224گالفرز شرکت کریں گئے۔
گزشتہ روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان گالف ایسوسی ایشن کے صدر جاویداحمد قریشی نے کہا کہ3روزہ 11ویں چیف آف نیول اسٹاف ایمچور گالف چیمپین شپ آج سے16اپریل تک مارگلہ گرین گالف کلب میں کھیلی جائیگی جس کیلئے ملک بھر سے گالف کے کھلاڑ یوں کی رجسٹریشن کاعمل جاری ہے،ابھی تک224گالفرز کی رجسٹریشن کی جاچکی ہے ،ٹورنامنٹ میں سینئر کیٹگری کامیچ 36ہول پرمشتمل ہوگا،جونیئرکیٹگری اور خواتین گالفرز کامیچ 18ہول پرمشتمل ہوگا۔