ڈپٹی کمشنر خیرپور کی جانب سے سافٹ بال کھلاڑیوں کے اعزاز میں ظہرانہ

54

خیرپور(جسارت نیوز) ڈپٹی کمشنر خیرپور اور سندھ سافٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر محمد سلیم راجپوت نے کہا ہے کہ سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کے توسط سے سندھ کی باصلاحیت کھلاڑیوں اور کوچز کو بیرون ممالک ٹریننگ کیلئے بھیجا جائے گا تا کہ ان کے کھیل میں مزید نکھار پیدا ہوسکے اور وہ مستقبل میں ہونے والے انٹرنیشنل ایونٹس میں قومی ٹیم کا حصہ بن کر پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کی سربلندی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرسکیں ان خیالات کا اظہارانہوں نے ڈپٹی کمشنر ہاؤس میں 5ویں ایس ایس بی انٹرڈسڑکٹ ویمنز سافٹ بال چیمپےئن شپ میں شریک ٹیموں کراچی، حیدرآباد، سکھر، میرپو ر خا ص،لاڑکانہ اور خیرپور کی کھلاڑیوں اور آفیشلز کے اعزاز میں اپنی جانب سے دئیے گئے استقبالئے کے موقع پر کیا تقریب میں چےئرمین ڈسڑکٹ کونسل خیر پور شہریا ر وسان، سیکریٹری جنرل سافٹ بال فیڈریشن پاکستان آصف عظیم،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خیرپور محمد عثمان خالد،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ احسان جمالی،ریڈ کریسنٹ کے سیکریٹری ڈاکٹر مراد خمیسانی، اسسٹنٹ کمشنر خیر پور سیّد عباس شاہ، پرسنل سیکریٹری ٹو ڈی سی عامرجمال خان، ایس ایس اے کے سیکریٹری محمد ذیشان مرچنٹ، چےئرمین آرگنائزنگ کمیٹی محمد ناصر،سیکریٹری عائشہ ارم، پرویز شیخ اورنگار منگی سمیت کھیلوں سے وابستہ دیگر شخصیات بھی موجود تھیں محمد سلیم راجپوت نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے لیکن میں کھلاڑیوں سے یہ ضرور کہنا چاہوں گا کہ وہ کھیل کے میدان اور اس سے باہر مثالی ڈسپلن کا مظاہرہ کریں۔
اور بھرپور محنت کرتے ہوئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کا اظہار کریں چیمپئین شپ کے حوالے سے سلیم راجپوت کا کہنا تھا کہ ایونٹ میں شریک تمام ٹیموں نے جس مثالی ڈسپلن کا مظاہرہ کیا میں اپنی جانب سے تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ایونٹ کوآرڈینیٹر فراز اعجاز اور چےئرمین آرگنائزنگ کمیٹی محمد ناصر نے جس انتھک محنت اور لگن سے چیمپئین شپ کو کامیاب بنانے کیلئے انتظامات کئے وہ لائق تحسین اور قابل تقلید ہیں محمد سلیم راجپوت نے اس موقع پر سندھ سافٹ بال ایسوسی ایشن کیجانب سے فراز اعجازکیلئے گولڈ میڈل اورمحمد ناصر کیلئے پچیس ہزار روپے کیش ایوارڈ کا اعلان کیا میڈیا کے نمائندوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سلیم راجپوت نے کہا کہ پرنٹ و الیکڑونک میڈیا سے وابستہ صحافیوں نے ہمیشہ سافٹ بال کے ایونٹس کو نمایاں کوریج دے کر اس کھیل کی ترقی اور فروغ میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا میری ان سے درخواست ہے کہ وہ اپنی رپورٹنگ سے دنیا بھر میں اس پیغام کو عام کریں کہ پاکستان امن پسند اور کھیلوں سے محبت کرنے والے لوگوں کا ملک ہے پاکستان کے حوالے سے دنیا بھر میں قائم منفی تاثر کی نفی اور اس کے مثبت پہلو کو اجاگر کرنے جیسے قومی فریضہ کی انجام دہی کریں اس موقع پر موجود ٹیموں کے آفیشلز نے مثالی میزبانی کرنے پر ڈپٹی کمشنر خیرپور محمد سلیم راجپوت اور ان کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا آخر میں سلیم راجپوت نے چیمپئین شپ میں شریک تمام ٹیموں میں سافٹ بال کا سامان،سرٹیفکیٹس اور آفیشلز میں سوینےئرز اور شیلڈز تقسیم کیں۔