ڈھاکا‘حرکت الجہاد الاسلامی کے سربراہ سمیت3افراد کو پھانسی

129

ڈھاکا (آن لائن) برطانوی سفیر پر دستی بم حملے کا جرم ثابت ہونے پر بنگلا دیش کی کالعدم تنظیم حرکت الجہاد الاسلامی کے سربراہ مفتی عبدالحنان کو 2ساتھیوں سمیت پھانسی دے دی گئی۔مفتی عبدالحنان اور ان کے 2ساتھیوں کو 2008ء میں پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی۔ مفتی عبدالحنان نے بنگلا دیش کی اعلیٰ عدلیہ میں سزا کے خلاف اپیل کی تھی تاہم ان کی سزا کو برقرار رکھا گیا تھا جس کے بعد تینوں مجرموں نے صدر مملکت سے رحم کی اپیل کی تھی تاہم اسے بھی مسترد کردیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ مفتی عبد الحنان کی عمر 60سال تھی اور مدرسے میں معلم تھے۔ انہوں نے پاکستان اور بھارت میں بھی تعلیم حاصل کی جبکہ افغانستان میں سوویت یونین کے خلاف جنگ کا بھی حصہ بنے۔