ڈی جی خان میں کالعدم تنظیم کے 5دہشت گرد ہلاک ،حافظ آباد سے اسمگلر گرفتار

81

لاہور (صباح نیوز)ڈی جی خان میں کالعدم تنظیم کے5دہشت گردمارے گئے جب کہ حافظ آباد میں کارروائی کے دوران اسمگلر کو گرفتار کر لیا گیا۔لاہور میں رینجرز کے کرنل امجد اقبال نے پولیس حکام کے ہمراہ پریس کانفر نس کے دوران آپریشن ردالفساد میں مختلف کارروائیوں کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی خان میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنایا گیاہے ، ڈی جی خان، تونسہ، حافظ آباد، لاہور، شیخوپورہ اور اٹک میں دہشت گردوں کیخلاف مشترکہ آپریشن کیے گئے۔ ڈی جی خان میں5اشتہاری مارے گئے جن کا تعلق بلوچ لبریشن سے تھا، مارے گئے اشتہاری تحریک طالبان کے سہولت کار بھی تھے، تونسہ میں تحریک طالبان کے3 دہشت گرد ہلاک کیے گئے،جن کے قبضے سے خود کش جیکٹس، راکٹ لانچر اور اسلحہ برآمد ہوا ہے ۔