بنگلور (جسارت نیوز) جارح مزاج بلے باز کرس گیل کو ٹی ٹوئنٹی میں 10 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کیلئے 25 رنز درکار ہیں، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن جائیں گے۔ کرس گیل ان دنوں آئی پی ایل کھیلنے میں مصروف ہیں اور وہ رائل چیلنجرز بنگلور کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ 37 سالہ گیل ملکی ٹی ٹوئنٹی ایونٹ سمیت تقریباً دنیا کی تمام لیگز کھیل رہے ہیں جن میں آئی پی ایل، بگ بیش، پی ایس ایل اور بی پی ایل نمایاں ہیں۔ وہ اب تک 288 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 40.54 کی اوسط سے 9975 رنز بنا چکے ہیں جس میں 18 سنچریاں اور 60 نصف سنچریاں شامل ہیں۔