کورکمانڈرز کانفرنس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ بھارتی جاسوس کل بھوش یادیو سمیت اس قسم کے ریاست مخالف اقدامات پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

109

راولپنڈی(اے پی پی+آن لائن +مانیٹر نگ ڈیسک)کورکمانڈرز کانفرنس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ بھارتی جاسوس کل بھوش یادیو سمیت اس قسم کے ریاست مخالف اقدامات پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کر دہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت گزشتہ روز201 ویں کور کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقد ہوئی،جس میں قومی سلامتی اورخطے کی تازہ ترین صورتحال کیساتھ آپریشن ردالفساد کی پیشرفت اور جاری مردم و خانہ شماری کی مہم کا جائزہ لیا گیا۔کور کمانڈرز کانفرنس کو بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کے ایجنٹ کل بھوشن یادیو سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اس قسم کے ریاست مخالف اقدامات پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔آرمی چیف نے آپریشن ردالفساد اور مردم شماری میں حصہ لینے والے سول اور ملٹری افسروں اور اداروں کی کامیاب کاوشوں کو سراہا اور اس پر اطمینان کا اظہار کیا۔