***۔۔۔۔۔۔ رحیم یار خان ۔۔۔۔۔۔***

78

رحیم یارخان(نمائندہ جسارت)رحیم یارخان اور اس کے نواحی علاقوں میں چوری کی2 وارداتوں میں ملزمان ہزاروں روپے مالیت کے مویشی، موٹرسائیکل،موبائل فون چراکرفرارہوگئے پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔ چوری کی پہلی واردات بھٹہ کالونی کے رہائشی ارشاد احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں2 نامعلوم ملزمان رات کی تاریکی کافائدہ اٹھائے ہوئے گھر کے تالے توڑ کر موٹرسائیکل، موبائل فون مالیت1لاکھ5 ہزارروپے چراکرفرارہوگئے جبکہ چوری کی دوسری واردات رشید آباد کے رہائشی ابرار احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں2 ملزمان حاکم وغیرہ نے رات کی تاریکی کافائدہ اٹھاتے ہوئے اس کے بھانہ سے بکرے مالیت35ہزارروپے چراکرفرارہوگئے پولیس نے ان وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ** پٹرول پمپ پر پٹرول ڈلوانے کے دوان ملزم نے جعلی کرنسی تھما دی پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔ چک 55پی کے رہائشی محمدرمضان نے پولیس کو اپنی تحریری شکایت میں بیان کیا کہ ملزم پریو رام نے اس کے پٹرول پمپ سے پٹرول ڈلوانے کے دوران 5 ہزارروپے کا جعلی نوٹ تھمادیا معلوم پڑنے پر پمپ انتظامیہ نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی**اسکول ٹیچر نے رول نمبر سلپ دینے کا جھانسہ دے کراپنے 2 ساتھیوں کے ہمراہ طالبہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا پولیس نے متاثرہ طالبہ کی شکایت پر مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔ گزشتہ روز عباسیہ بنگلوز کی رہائشی گلناز شوکت نے پولیس کو اپنی تحریری شکایت میں بیان کیا کہ سکول ٹیچر غلام مصطفی نے فون پر کہا کہ اپنی رول نمبر سلپ میرے گھر سے لے جاؤ جب طالبہ گلنا ز شوکت ٹیچر کے گھر پہنچی تو ٹیچر مصطفی نے اپنے2 ساتھیوں کے ہمراہ طالبہ کو جنسی زیادتی کانشانہ بناڈالا پولیس نے متاثرہ طالبہ کی شکایت پر سکول ٹیچرسمیت3 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی** تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے بے قابوہوکر موٹرسائیکل سوار کچل ڈالاموقع پر جان بحق ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور فرار پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی ۔ گزشتہ روز گڑھی اختیار حسین کے رہائشی محمد یوسف اپنے موٹرسائیکل پر سوار ہوکر شہر کی طرف جارہاتھا کہ سامنے سے آنے والی تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے بے قابوہوکر موٹرسائیکل محمد یوسف کو کچل ڈالا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑگیا جبکہ ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور ٹریکٹر ٹرالی موقع پر چھوڑ کر فرارہوگئے پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی قبضہ میں لے کر ڈرائیورکے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی** حساس اداروں اور پولیس کے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران غیرقانونی اسلحہ برآمد کرلیا ۔ گزشتہ روز حساس اداروں اور پولیس نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران مختلف علاقوں میں 40 گھروں کی تلاشی اور 10 ہوٹلوں کی چیکنگ کے دوران ملزم الیاس سے پسٹل32 بوربرآمد کرلیا مزید تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا**پابند ی کے باوجود وال چاکنگ کرنے میں مصروف ہوٹل مالک کو حراست میں لے کر پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔ گزشتہ روز پابندی کے باوجود مقامی ہوٹل کے مالک عاشق حسین ہوٹل کی دیواروں پر وال چاکنگ کررہا تھا اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر مقدمہ در ج کرکے کارروائی شروع کردی**حکومت کی ہدایت کے باوجود کرایہ داروں کے کوائف متعلقہ پولیس کوفراہم نہ کرنے پر 2مکان مالکان اور کرایہ دار کو حراست میں لے کر ان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔ گزشتہ روز حکومت کی ہدایت کے باوجود نثار چاچڑ کے رہائشی مالک مکان عاشق نے اپنا مکان عارضی رہائش پر دینے کے دوران کرایہ دار کے کوائف متعلقہ پولیس کو فراہم نہ کرنے پر پولیس نے مالک مکان عاشق اورکرایہ دار محمد اسماعیل کو حراست میں لے لیا اسی طرح چک 5 اے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مکان مالک عثمان کو کرایہ داروں کے کوائف فراہم نہ کرنے پر گرفتارکرلیا بعد ازاں پولیس نے ملزمان کے خلاف 11پنجاب عارضی رہائشگاہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی** غیرقانونی طور پر پٹرولیم و ایل پی جی گیس ایجنسیاں قائم کرکے مصنوعات فروخت کرنے والے8 ملزمان کو پولیس نے حراست میں لے کر مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔ گزشتہ روز پولیس نے غیرقانونی طور پر پٹرولیم اور ایل پی جی گیس ایجنسیاں قائم کرکے مصنوعات کی فروخت میں مصروف ملزمان ماجد، تنویر، طاہر، پرویز، عثمان، محمد زبیر، غلام قادر اور جام نازک کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا اور مصنوعات قبضہ میں لے لیں بعد ازاں پولیس نے ان ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی*پولیس کا قحبہ خانے پر کامیاب چھاپہ نائکہ سمیت 3 خواتین رنگے ہاتھوں گرفتار2 افراد فرار پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔ گزشتہ روز پولیس کو اطلاع ملی کہ اسلم ٹاؤن کے علاقہ میں کلثوم بی بی نے قحبہ خانہ قائم کررکھاہے جس پر پولیس نے مطلوبہ مکان پر چھاپہ مارکرنائکہ سمیت 3 خواتین کلثوم بی بی وغیرہ کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا جبکہ2 افراد موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی**اسسٹنٹ کمشنر کی کارروائی چائلڈ لیبر کی خلاف ورزی کرنے والے بھٹہ خشت 2مالکان کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ۔ گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر عدنان خان بھٹانی کو اطلاع ملی کہ شاہ گڑھ کے علاقہ میں بھٹہ خشت 2 مالکان جام نازک وغیرہ کمسن بچوں سے جبری مشقت لے رہے ہیں جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے عملہ کے ہمراہ بھٹہ خشت مالکان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کمسن بچوں کو بازیاب کرلیا بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر کے تحریری مراسلہ پر پولیس نے ان بھٹہ خشت مالکان کے خلاف چائلڈ لیبر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی**رحیم یارخان اور اس کے نواحی علاقوں میں خواتین کے اغواء کی وارداتیں بدستور جاری مزید ایک خاتون کو اغواء کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔