2 ہزار سے زاید فرانسیسی عسکریت پسند شام اور عراق میں موجود

65

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانس میں مارچ کے آغاز سے دہشت گردی کے شبہے میں 17 ہزار 393 افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے اور ان میں سے 2 ہزار 46 فرانسیسیوں کے شام یا عراق میں دہشت گرد جنگجو ہونے کی اطلاع دی گئی۔ تعصب کا سدّ باب اور مقامی و علاقائی اختیارات نامی فرانسیسی رپورٹ میں دہشت گردی کے خلاف کوآرڈی نیشن کے یونٹ کے اعداد و شمار بھی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مارچ (باقی صفحہ 9 نمبر 5)
کے آغاز سے فرانس میں 17 ہزار 393 افراد کو دہشتگردی کے شبہے میں ٹیگ S کے عنوان کے ساتھ تعاقب میں رکھا گیا ہے۔ ان افراد کو مستقل طور پر نگرانی میں نہیں رکھا گیا بلکہ بعض کو وقتاً فوقتاً کنٹرول کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق کْل 2 ہزار 46 فرانسیسی اس وقت بھی شام اور عراق میں دہشتگرد جنگجووں کی شکل میں موجود ہیں جب کہ ایک اندازے کے مطابق 249 فرانسیسی شہری ان علاقوں میں ہلاک ہو چکے ہیں۔
فرانسیسی عسکریت پسند