امریکاکی اپنے شہریوں کو پاکستان کے سفر سے محتاط رہنے کی ہدایت

106

واشنگٹن(آن لائن)امریکا نے اپنے شہریوں کو پاکستان کے غیر ضروری سفر سے محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری سفری ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ ممکنہ دہشت گردانہ حملوں کے خدشے کے پیش نظر امریکی شہری پاکستان کے غیر ضروری سفر سے گریز کریں ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اس وقت پاکستان کو اندرونی اور بیرونی دہشت گرد گروپوں سے سنگین خطرہ لاحق ہے اس لیے پاکستان میں موجود امریکی شہری بھی عوامی مقامات کے سفر کے دوران محتاط رہیں ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے شواہد بھی ہیں کہ ملک میں دہشت گردانہ حملوں کے بعض متاثرین کو صرف امریکی ہونے کے باعث نشانہ بنایا گیا۔