خواتین سے متعلق جملہ ، آ صفہ کا خورشید شاہ سے معافی مانگنے کا مطالبہ، اپوزیشن لیڈر کا انکار

78

اسلام آباد(آن لائن)سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ زرداری نے پارلیمنٹ میں خواتین سے متعلق نامناسب الفاظ پر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے،جس پر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کوئی غلط بات نہیں کی، سب میڈیا کا کمال ہے ۔ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں آصفہ زرداری نے کہا کہ خواتین سے متعلق نازیبا الفاظ برداشت نہیں کیے جاسکتے، خواتین سے متعلق پارلیمنٹ میں باربار بیانات دیے جاتے ہیں، اُمید ہے خورشیدشاہ پارلیمنٹ میں دیے گئے بیان پر بہت جلد معذرت کرلیں گے ۔دوسری جانب خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ ایوان میں ازارہ مذاق کیا تھا اور آصفہ کو میری بات سمجھ نہیں آئی ہوگی، تبھی انہوں نے ایسا کہا ہے۔ واضح رہے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے قومی اسمبلی میں دوران خطاب اسپیکر سے کہا تھا کہ خواتین کو بولنے دیں یہ باتیں نہ کریں تو بیمار ہوجاتی ہیں۔