خیرپور (نمائندہ جسارت) بوزدار وارڈ کے قریب 2 گروہوں میں جھگڑا، لاٹھیوں، کلہاڑیوں کا آزادانہ استعمال، ایک شخص جاں بحق۔ گاؤں واحد بخش کبر میں زرعی زمین کے تنازعے پر کبر برادری کے دو گروہوں میں تصادم کے دوران لاٹھیوں اور کلہاڑیوں کے آزادانہ استعمال سے کریم بخش کبر قتل ہوگیا جبکہ محمد عامر، امجد علی اور فاروق اصغر زخمی ہوگئے۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔ بعد ازاں جاں بحق شخص کے ورثا نے کنب نوابشاہ شاہراہ پر احتجاج کرتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔