داعش جیسے فتنوں نے اسلام اور مسلمانوں کو نقصان پہنچایا‘طاہر اشرفی

142

لاہور( نمائندہ جسارت)پاکستان علما کونسل کے چیئرمین اور وفاق المساجد کے صدر حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ داعش جیسے فتنوں نے اسلام اور مسلمانوں کو نقصان پہنچایا ہے، ترکی ، پاکستان اور سعودی عرب کا عالم اسلام کے لیے اہم کردار ہے، انتہا پسندی، دہشت گردی اور فرقہ ورانہ تشدد کے خلاف مذہبی و سیاسی قائدین کو مشترکہ کوششیں کرنی ہوں گی ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پیغام اسلام کانفرنس میں شرکت کے لیے آئے ہوئے غیر ملکی مہمانوں کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک کا عسکری اتحاد مسلم ممالک سے انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کا ضامن ہو گا۔ پاک فوج اور عوام کی وجہ سے پاکستان کو شام عراق بنانے کی سازشیں کامیاب نہیں ہوئیں، آپریشن ضرب عضب کر کے پوری دنیا کے امن کو یقینی بنایا ۔