سعودی خواتین کی عدالتوں تک رسائی مزید آسان کردی گئی

73

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب کی وزارتِ انصاف نے خواتین کو عائلی امور سے متعلق مقدمات کے لیے اپنے گھروں کے نزدیک ترین واقع عدالتوں سے رجوع کرنے کا حق دے دیا ہے۔ وزارت انصاف میں عدالتی امور کے انڈر سیکرٹری عبدالرحمن بن نوح نے بتایا ہے کہ یہ فیصلہ خواتین کو سفر کی کسی دشواری سے بچانے کے لیے کیا گیا ہے، تاکہ وہ ٹرانسپورٹ کی مشکلات کا سامنے کیے بغیر ہی عدالتوں میں پہنچ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین عائلی مقدمات میں داد رسی کے لیے اپنی پسند کسی بھی عدالت میں جاسکتی ہیں۔ انہوں نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مروجہ قانونی نظام کے تحت لوگ (باقی صفحہ 9 نمبر 18)
صرف ان شہروں اور علاقوں ہی میں مقدمات دائر کرسکتے ہیں جہاں مدعا علیہان مقیم ہوں، لیکن خواتین کو اب اس شق سے مستثنا قرار دے دیا گیا ہے۔