کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں سندھ سیکرٹریٹ سے متصل بیرکس روم میں آتشزدگی کے نتیجے میں قیمتی ریکارڈ کو نقصان پہنچا ، آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی4 فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے آگ بجھانے اورموقع پر موجود افراد کو آگ کے شعلوں سے بچانے کی کوشش کی ۔ خوش قسمتی سے آگ کی لپیٹ میں آکر کوئی شخص زخمی نہیں ہوا تاہم قیمتی ریکارڈ کی فائلیں جل گئیں ، اس سلسلے میں سندھ سیکرٹریٹ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ آگ کیسے لگی،اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔