صفائی کے کام میں بحریہ ٹاؤن کی کوشش قابل تحسین ہے،پسما

89

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسو سی ایشن (پسما) کے چیئرمین شرف الزماں نے کہا ہے کہ بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض خدا ترس انسان ہیں جو گراس روٹ سے اس مقام تک پہنچے ہیں، انہوں نے ہمیشہ غریبوں اورمجبوروں کی نہ صرف مدد کی بلکہ تمام سانحات میں بھی بحریہ ٹاؤن نے بڑھ چڑ ھ کرعوام کو ہر طرح کا ریلیف پہنچایا،انہوں نے کہا کہ جب کراچی کے عوام کچرے کے ڈھیروں اور ابلتے ہوئے سیوریج کے پانی سے پریشان تھے تو بحریہ ٹاؤن نے کچرے کو اٹھانے کی نہ صرف پیش کش کی بلکہ کراچی سے کچرے کو صاف بھی کیا،شرف الزماں نے کہا کہ کراچی کی درس گاہوں کو سیکورٹی فراہم کر نے کے لیے حکومت نے متعدد کاغذی منصوبے بنائے جن میں اسکولوں کے اطراف سے ہر قسم کی تجاوزات ،پتھارے اور کچرا کنڈیوں کو ہٹانے کے علاوہ دیگرحفاظتی انتظامات کرنے کے احکامات جاری کیے مگر نہ سٹی گورنمنٹ اور نہ ہی صوبائی حکومت نے اپنی ذمے داری پوری کی جبکہ بحریہ ٹاؤن نے صفائی ستھرائی کے کام کو اپنے ذمے لے کر عوام کوغلاظت اور گندگی سے بچانے کے لیے شہریوں کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کی بھر پور کوشش کی جو قابل ستائش ہے، انہوں نے کہا کہ بحریہ ٹاؤن قوم کے نونہالوں کے اسکولوں اور مدارس کو صاف ستھرا اور پر امن ماحول مہیا کرنے کے لیے اقدامات کرے تو ملک کے یہ ننھے طلبہ بھی بحریہ ٹاؤن کی خدمات اورچیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض کے لیے ہمیشہ دعا گو ہوں گے،ملک ریاض اور بحریہ ٹاؤن کا نام ہمیشہ کے لیے ان کے دلوں میں رہے گا۔انہوں نے کہا کہ بحریہ ٹاؤن نے جو خدمات عوام کے لیے انجام دی ہیں اس کی مثال ملنا مشکل ہے۔