کراچی (پ ر) 1973ء کے دستور میں بیشتر ترامیم بالادست طبقات کے مفادات، مصلحتوں اور وقت کی ضروریات کی آئینہ دار ہیں۔ پاکستان میں آئین سازی کی تاریخ ارتقائی مرحلے سے گزر رہی ہے، جس کی ابتدا اسمبلی میں قائداعظم کے ارشادات، 1949ء میں لیاقت علی خان کی پیش کردہ قرارداد مقاصد، 1950ء میں اصولی کمیٹی کی سفارشات اور بعد ازاں 1956ء اور بالآخر 1973ء کے آئین پر محیط ہے۔ ان خیالات کا اظہار تھنک تھینک ’’رابطہ فکر فردا‘‘ کے کنوینئر محفوظ النبی خان نے ایک پریس ریلیز میں کیا۔