پنجاب حکومت نے شہرخاموشاں اتھارٹی کے قیام کا آرڈیننس جاری کردیا

124

لاہور(نمائندہ جسارت)پنجاب حکومت نے شہر خاموشاں اتھارٹی کے قیام کا آرڈیننس جاری کر دیا ہے۔ اتھارٹی صوبے میں ماڈل قبرستانوں اور ان سے ملحقہ سروسز کی فراہمی کے لیے کام کرے گی۔ میت لانے کے لیے ماڈل قبرستان میں ایمبولینس کی سہولت بھی موجود ہو گی۔ میت کے لیے سرد خانے، غسل اور کفن کی سہولت بھی ماڈل قبرستان میں دستیاب ہو گی۔