کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی ضلع غربی عبد الرزاق نے کہاکہ آج کا دھرنا کے الیکٹرک کے مظالم کے سدباب کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا۔ جماعت اسلامی کی کے الیکٹرک کے خلاف تحریک عوام کو انکا حق دلا کر رہے گی۔کے الیکٹرک کو عوام کی لوٹی ہوئی رقم واپس کرنا ہوگی۔عوام آج سہ پہر4 بجے کے ا لیکٹرک کے خلاف عظیم الشان دھرنے میں شرکت کرکے بیداری کا ثبوت دیں۔کے الیکٹرک کے بے قابو جن کو قابو کرنے کی اہلیت صرف جماعت اسلامی کو حاصل ہے۔جماعت اسلامی عوام کو لوڈشیڈنگ ، اووربلنگ، بوگس بلنگ اور ریکوری کے نام پر غنڈہ گردی سے نجات دلائے گی۔ان خیالات کا ظہار امیر جماعت اسلامی ضلع غربی عبد الرزاق نے دھرنے کے مقام کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے ذمے داران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کے دھرنے کے دوران ٹریفک کی روانی متاثر نہیں ہونی چاہیے۔