صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک) یمنی فوج نے تعز شہر کے مغرب کی جانب سے حوثی باغیوں کے زیر قبضہ تزویراتی اہمیت کے حامل عسکری کیمپ خالد بن ولید پر جمعرات کے روز حملہ کیا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق کیمپ کے اندر فوج کی حوثیوں اور سابق صدر علی عبداللہ صالح کے وفادار جنگجوؤں کے ساتھ شدید جھڑپیں ہورہی ہیں۔ سرکاری فورسز نے کیمپ پر شمال مغرب کی جانب سے دھاوا بولا تھا۔انہیں توپ خانے اور میزائلوں کی کمک کے علاوہ عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں اور المخا کی بندرگاہ کے نزدیک لنگر اندازعرب اتحاد کے بحری جنگی جہازوں کی بھی مدد حاصل ہے۔دوسری جانب اتحادی فورسز نے الحدیدہ کے شمال میں واقع (باقی صفحہ 9 نمبر 14)
علاقوں اللحیہ اور الضحی میں بھی حوثی جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر حملے تیز کردیے ہیں۔
یمنی فوج ؍ حملہ