***۔۔۔۔۔۔ایپکا راولپنڈی۔۔۔۔۔۔***

89

راولپنڈی(جسارت نیوز ) آل پاکستان کلرکس ایسو سی ایشن (ایپکا)نے وائس چانسلر بارانی یونیورسٹی کی محکمہ زراعت کی زمینوں پر سرکاری ملازمین کے کوارٹرز پر قبضہ کے خلاف اور کروڑوں روپے مالیت پر تعمیر ہونے والے دفاتر کے راستے بند کرنے کے خلاف احتجاج کیا کسی ادارے یا تعلیمی یونیورسٹی کی حدود متعین ہیں لیکن بارانی یونیو رسٹی کے وائس چانسلر نے پہلے محکمہ زراعت کی زمین ہتھیائی بعد ازاں قبضہ کرکے سرکاری ملازمین کے کوارٹرز زمین بوس کروائے اور دفا تر کی زمین پر قبضہ کر وایا اور دفاتر کو جانے والے راستے بند کر کے سیکورٹی گارڈ تعینات کر دیے جبکہ موصوف اپنی مدت ملازمت پوری کرکے عہدے سے ریٹائرڈ ہونے کے بعد افسران بالا سے ساز باز کرکے ابھی تک قابض ہے جمعرات 20 اپریل کو ایک احتجاجی جلسہ ہوگا جس میں بارانی یونیو رسٹی کے وائس چانسلر کی بر طرفی کا مطالبہ کیا اجائے گا اور ایپکا کے چاٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کیلیے مری روڈ پر ریلی کا اہتمام کیا جائے گا جس میں ضلع بھر کے تمام محکمہ جات کے گریڈ 1تا 17کے ملازمین بھر پور شرکت کریں گے ان خیالات کا اظہارمرکزی نائب صدر ایپکا شہزاد منظور کیانی اور دیگر نے محکمہ زراعت کیمپلکس میں احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر صوبائی نائب صدر چوہدری مبشر احمد اور مرکزی میڈیا کو آر ڈینیٹر راجہ شاہد محمود نے حکومت پنجاب، وزیر اعلی پنجاب اور گو ر نر پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ بارانی یونیو رسٹی کو اپنی مختص جگہ پر منتقل کیا جائے اور وائس چانسلر کی پوسٹ پر فی الفور نئی تعیناتی کی جائے ،ریٹائرڈ ہونے والے قابض بارانی یونیو رسٹی کے وائس چانسلر رائے نیاز کو فارغ کیا جائے جس کے خلاف نیب اور مختلف تحقیقاتی اداروں میں مقدمات زیر سماعت ہیں۔محکمہ زراعت کے ایپکا رہنماؤں صوفی اقبال راجہ امجد چوہدری الیاس ارشادالہی ، ضلعی نائب صدور نیاز اعوان، فدا حسین شاہ اور غلام عباس نے کہا کہ بارانی یونیو رسٹی کے وائس چانسلر کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کی بصورت دیگر ایپکا احتجاجی راستی اختیار کرنے پر مجبو رہو گی جس کی تائید تمام محکموں کے کارکنان نے کی۔ اس سلسلہ میں ایپکا کے قائدین نے ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا اور فیصلہ کیا گیا کہ آنے والے جمعرات 20 اپریل کو ایک احتجاجی جلسہ ہوگا جس میں بارانی یونیو رسٹی کے وائس چانسلر کی بر طرفی کا مطالبہ کیا اجائے گا اور ایپکا کے چا رٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کیلیے مری روڈ پر ریلی کا اہتمام کیا جائے گا جس میں ضلع بھر کے تمام محکمہ جات کے گریڈ 1تا 17کے ملازمین بھر پور شرکت کریں گے۔ جن کوارٹرز کے ارد گرد دیواریں تعمیر کرکے ملازمین اور ان کے اہلخانہ کو گھروں میں بند کر دیا نے یونیورسٹی انتظامیہ کی ہٹ دھرمی اور یونیورسٹی کے گارڈ ز کی چیرا دستیوں کے بارے میں احتجاجی مظاہری کو بتایا کہ ہمارے راستے ہر طرف سے بند کر دیے گئے ہیں کہ ہم یہ مکانات چھوڑ کر بھاگ جائیں ہمیں بے دخل کرکے انتظامیہ قبضہ کرنا چاہتی ہے محکمہ زراعت کے مالازمین نے بتایا کہ بارانی یونیو رسٹی کے وائس چانسلر کے چہیتے ان سے موبائل فون چھین لیتے ہیں اور حرا ساں کرتے ہیں جبکہ دفتر میں جانے والے راستے بھی بند کر رکھے ہیں ہوائی راستہ دستیاب نہیں ہے لہذا مری روڈ سے دفاتر کیلیے مختص راستہ واگزار کرایا جائے۔علاوہ ازیں ایپکا نے چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کیلیے ملک بھر کی طرح ضلع راولپنڈی کے سرکاری دفاتر میں قلم چھوڑ ہڑتال اور احتجاج کیا۔ ایپکا کے قائدین راجہ آفتاب احمد چوہدری اجمل، چوہدری ابرار، چوہدری ظفر علی بلو، اور دیگر قائدین نے مختلف دفاتر کا دورہ کیا اور ہڑتال کی صورتحال کا جائزہ لیا انہوں نے جمعرات 20اپریل کوہونے والے احتجاجی جلسہ میں شرکت کی دعوت دی۔