امریکہ سے جنگ کرنے کے لئے تیار ہیں، شمالی کوریا

236

شمالی کوریا کے حکام کا کہنا ہے کہ ہماری فوج امریکا کے کسی بھی جارحانہ اقدام سے نمٹنے  اور جنگ کے لئے پوری طرح تیار  ہے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا کے نائب وزیر خارجہ ہانگ سونگ  کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر امریکا کی جانب سے کوئی بھی  فوجی کارروائی کی جاتی ہے تو ہم اسکا بھرپور جواب دینے کے لئے تیار ہیں جبکہ ہمارے پاس طاقتور نیوکلیئر ہتھیار موجود ہیں  اور ہم کسی طرح بھی امریکا کے خلاف ان کا استعمال کرنے سے نہیں ہچکچائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ  شمالی کوریا  کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری اور ان کی تعداد میں اضافے  کے اپنے مقصد پر عمل پیرا ہے اور نیوکلیئر ہتھیاریوں کی تیاری کو جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی سطح پر افواہیں گردش میں ہیں کہ ہفتے کے روز شمالی کوریا چھٹے نیوکلیئرمیزائل کا تجربہ کرے گا۔ امریکا اور اس کے اتحادی ممالک شمالی کوریا کو تجربے سے باز رکھنے کی ہر ممکن کوشش میں مصروف ہیں ۔

امریکا نے دھمکی دی ہے کہ شمالی کوریا کو اس اقدام کے انتہائی سنگین نتائج بھگتنے پڑیں گے جب کہ ممکنہ طور پر شمالی کوریا پر امیریکی فضائیہ حملہ بھی کر سکتی ہے۔