سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں کوڑے کرکٹ کے ایک پہاڑ کے نیچے دب کر 19 افراد ہلاک ہو گئے

296

کولمبو (انٹرنیشنل ڈیسک) سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں کوڑے کرکٹ کے ایک پہاڑ کے نیچے دب کر 19 افراد ہلاک ہو گئے۔ کوڑے کا یہ پہاڑ اکا90 میٹر یا 300 فٹ اونچا تھا، جس کا ایک بڑا حصہ قریبی رہایشی علاقے میں بہت سے گھروں پر آ گرا۔نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق یہ حادثہ شہر کے کولوناوا نامی علاقے میں پیش آیا، جس دوران زیادہ تر کچے گھروں والی ایک بستی کے سیکڑوں گھر اس کوڑے کے نیچے دب گئے۔ اس دوران کم از کم بھی 145 مکانات کے تباہ ہو جانے کی اطلاعات ہیں، جن میں سے 40 مکمل طور پر تبا ہوگئے ہیں۔ سری لنکا کے دارالحکومت میں کولمبو نیشنل اسپتال کی ایک ترجمان نے بتایا کہ کوڑے کرکٹ کے اس پہاڑ کا ایک بڑا حصہ جمعے اور ہفتے کی درمیانی اس طرح کھسکا کہ اس سے متصل رہایشی بستی کے سیکڑوں کچے مکانات پوری طرح اس کوڑے کے نیچے دب گئے۔ اس حادثے کے نتیجے میں ہفتے کی شام تک جن 19 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوسکی، جن میں 5 بچے بھی شامل ہیں۔ ان بچوں کی عمریں 11 اور 15 برسکے درمیان بتائی گئی ہیں۔ اب تک 20افراد لاپتا ہیں، جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔ کولمبو نیشنل اسپتال کے ذرایع کے مطابق کوڑے کرکٹ کے اس پہاڑ کے اس کی قریبی بستی پر آ گرنے کے بعد کئی ہلاک شدگان کی لاشوں کے علاوہ کل 21 زخمیوں کو بھی علاج کے لیے وہاں لایا گیا تھا۔ اسپتال کی ترجمان کا کہنا تھا کہہم ابھی تک ہنگامی صورت حال میں ہیں۔ جن 21 زخمیوں کو کل رات یہاں لایا گیا تھا، ان میں سے 5 کا ہفتے کو علی الصبح تک انتقال ہو گیا، جب کہ باقی کا علاج جاری ہے۔ اے ایف پی کے مطابق ہفتہ کی دوپہر تک ہنگامی بنیادوں پر امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے ملکی فوج کے دستے کوڑے کرکٹ کے وسیع و عریض ڈھیر کے نیچے دبے ہوئے مکانوں سے وہاں پھنسے افراد کو زندہ نکالنے کی کوششیں جا ری رکھے ہوئے تھے۔ پولیس کے مطابق یہ حادثہ اس لیے پیش آیا کہ پہلے تو جمعرات کے روز اس علاقے میں مسلسل بارش ہوتی رہی تھی اور پھر کوڑے کے اس پہاڑ کے ایک حصے کے کھسک جانے سے چند گھنٹے پہلے اسی جگہ پر کوڑے کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ بھی لگ گئی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ اس حادثے نے مقامی رہایشی علاقے کے بہت زیادہ لوگوں کو متاثر کیا۔ ان میں سے 625 کو تو امدادی کارکنوں نے فوری طور پر عارضی رہایش کے لیے ایک قریبی اسکول میں منتقل کر دیا تھا۔ کولمبو کے علاقے کولوناوا میں کوڑے کا یہ پہاڑ اتنا بڑا مسئلہ ہے کہ اس کا ذکر ملکی پارلیمان تک میں سننے میں آتا رہا ہے، اور پارلیمان نے اسے ماحول اور صحت عامہ کے لیے شدید خطرہ قرار دیا تھا۔ اس جگہ پر ایک پہاڑ کی صورت میں مسلسل گلتے سڑتے ہوئے کوڑے کرکٹ کا حجم قریب 2کروڑ0 3 لاکھ ٹن بتایا جاتا ہے، جس میں ہر روز 800 ٹن نئے کوڑے کا اضافہ ہو جاتا ہے۔
کوڑے کا پہاڑ