تائی پے (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمن ادارے جیک ڈیک نے 2016ء کے سیفٹی ڈیٹا کی بنیاد پر فضائی کمپنیوں کی درجہ بندی کی ہے۔ جس کے مطابق فضائی ٹریفک بھی خطرات سے بھرپور ہے۔ فہرست کے مطابق تائیوان کی چائنا ائرلائن غیرمحفوظ ترین ہے۔ لسٹ میں اس ائر لائن کو 60 بڑی کمپنیوں کی درجہ بندی میں آخری نمبر پر رکھا گیا ہے۔ 2016ء میں تائیوان کی اس کمپنی کے جہازوں پر 3 ارب 70 کروڑ انسانوں نے سفر کیا۔ درجہ بندی کے حوالے سے اس ائرلائن پر سفر کرنے والے اپنی جان خطرے میں ڈالتے ہیں۔ اس درجہ بندی کے لیے نیشنل ایئر سیفٹی کے گزشتہ 30 برس کا ڈیٹا بھی استعمال کیا گیا ہے۔ درجہ بندی کے لیے اموات اور حادثات کا موازنہ، ہوائی جہاز کے سفری کلومیٹر اور مسافروں کی تعداد کے ساتھ کیا جاتا ہے۔ ایسی ائر لائن، جس کا کوئی حادثہ اور اس کے نتیجے میں موت واقع نہ ہو، کو 0,001 پوائنٹس ملتے ہیں۔
چائنا ائر لائن