امریکی صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت کی تفتیش کا دائرہ مزید وسیع

348

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی کانگریس کی انٹیلی جنس کمیٹی نے گزشتہ صدارتی انتخابات میں روس کی طرف سے مبینہ مداخلت کی تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا ہے۔ اس پارلیمانی کمیٹی کے ایک رکن نے حال ہی میں قبرص کا دورہ کیا۔ رکن کانگریس مائیک کوئگلی کے مطابق اس دورے کا مقصد قبرص میں اس منی لانڈرنگ کے بارے میں چھان بین کرناتھا جس کے ذریعے ممکنہ طور پر کریملن نے کئی لاکھ ڈالر امریکا منتقل کیے تھے۔ یہ رقوم مبینہ طور پر امریکی صدارتی انتخابی مہم کے دوران استعمال کی گئی تھیں۔
انتخابات ؍ مداخلت ؍ تفتیش