ترکی سے یونان جانے کی کوشش میں 16 تارکین وطن پکڑے گئے

329

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکی سے یونان جانے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن کو گرفتار کرلیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق چناق قلعے کی تحصیل آئیواجک میں غیر قانونی طریقے سے یونانی جزیرے میدیلی جانے کی کوشش کرنے والے 16 غیر ملکی پکڑے گئے۔ ضلعی جنڈار میری قوتوں کی ٹیم نے ساحل کی طرف جانے والی 2 ٹیکسیوں کو روکا جن پر 12 ایرانی اور 4 افغان باشندے سوار تھے اور یہ یونان جانے کے لیے ساحل کی جانب جا رہے تھے۔ سیکورٹی اہل کاروں نے ضروری کارروائی کے بعد انہیں متعلقہ ادارے کے حوالے کر دیا ہے۔