موصل میں 5 لاکھ شہری گھروں سے محروم

162

اقوام متحدہ کی سروے رپورٹس کے مطابق موصل کی لڑائی میں اب تک 5 لاکھ شہری بے گھر ہو چکے ہیں۔

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ موصل کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کیلئے اکتوبر سے امریکی مدد سے جاری فوجی آپریشن میں اب تک 5 لاکھ سے زائد عراقی بے گھر ہو چکے ہیں۔

یہ بات اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی امور کی جانب سے جاری ایک حالیہ رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق تقریباً پانچ لاکھ افراد ابھی تک داعش کے زیر قبضہ ان علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں جہاں تاحال لڑائی جاری ہے جبکہ موصل کے مغربی نصف حصے میں خوراک، پانی اور ادویات کے ذخائر ختم ہونے کے قریب ہیں۔