کیلے کھائیں،موٹاپے اور ذیابیطس سے محفوظ رہیں

219

برطانوی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کیلا کھانے سے ذیابیطس اور موٹاپا کم کرنے سمیت کئی بیماریوں سے بچاؤکے لئے مفید ہے۔

ایمپیریل کالج لندن کے ماہرین کا کہنا ہے کہ عام تاثر یہ پایا جاتا ہے کہ کیلا ذیابیطس کے مریضوں کے لیے مضر صحت ہے لیکن حقیقت میں ایسا نہیں بلکہ کیلے میں گلائمکس انڈیکس میں شامل ہونے کی وجہ سے ذیابیطس کے مرض کے لیے انتہائی مفید ہے ۔

ماہرین کے مطابق کیلے کے بارے میں دوسرا تاثریہ ہے کہ کیلا کھانے سے انسان موٹاپے کا شکار ہوسکتا ہے تاہم حقیقت میں کیلے میں کم لحمیات ہوتے ہیں اور یہ کولیسٹرول کو گھٹانے میں بھی مدد گار ہوتا ہے۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ کیلے میں شامل وٹامن بی6، معدنیات اور دیگر اجزا کی وجہ سے یہ وزن کم کرنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے تاہم اگر بلڈ پریشر کے مرض کا شکار افرادکیلے کا استعمال کریں بلڈ پریشر سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔