پیاز کا استعمال بلند فشار خون کے مریضوں کے لئے مفید

274

برطانوی ماہرین نے پیاز کو بلند فشار خون کے مریضوں کے لئے مفید قرار دے دیا۔

برطانوی جرنل آف نیوٹریشن میں طبی ماہرین کی شائع کردہ تازہ تحقیق کے مطابق پیاز میں پایا جانے والا پروسٹاگلانڈن نامی مرکب بلند فشار خون کو کم کرنے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے علاوہ ازیں پیاز کے استعمال سے کولیسٹرول کم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے ، اس سے خون منجمند نہیں ہوتا اور دل کی بیماری سمیت دیگر مہلک امراض سے بھی تحفظ فراہم ہوتا ہے،ماہرین کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر پیاز کے استعمال سے بلند فشار خون اور مہلک امراض سے محفوظ رہ کر صحت مند اور فعال زندگی گزاری جا سکتی ہے۔