امریکی ماہرین نے کہا کہ ڈائٹ سافٹ ڈرنکس دل کی بیماری اور ڈیمینشیا کے خطرے میں تین گنا اضافہ کر سکتے ہیں۔
امریکی ریاست میسا چوسٹس کے شہر بوسٹن کی یونیورسٹی آف میڈیسن کے ماہرین کی ٹیم کی تازہ تحقیق کے مطابق ڈائٹ سافٹ ڈرنکس میٹھے مشروبات کا متبادل قطعی نہیں ہیں،دونوں ہی صحت کے لئے خطرناک ہیں اورجو لوگ روزانہ کی بنیاد پر ڈائٹ سافٹ ڈرنکس کا استعمال کرتے ہیں ان کو دس سالوں میں دل کا دورہ پڑنے کا اور ڈیمینشیا کا خطرہ تین گنا بڑھ جاتا ہے،ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ سافٹ ڈرنکس کا استعمال محدود کر کے مندرجہ بالا امراض سے محفوظ رہ کر صحت مند زندگی کا حصول ممکن ہے۔