چینی کی فی کلوقیمت میں3روپے کمی

199

یوٹیلٹی اسٹورزکارپوریشن نے چینی کی فی کلوقیمت میں3روپے کمی کردی۔

رمضان المبارک میں عوام کوریلف فراہم کرنے کیلئے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے فوری طور پر چینی کی قیمت میں 3 روپے فی کلو کمی کا اعلان کردیا۔

ترجمان یوٹیلٹی اسٹورز کے مطابق اسٹورز پر چینی کی قیمت 62 روپے سے کم کرکے 59 روپے فی کلو مقررکر دی گئی ہے۔ چینی کی قیمت میں کمی کا اطلاق رمضان المبارک کے اآخرتک رہیگا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد اسٹورز پر غیر معیاری برانڈ کی اشیا کی فروخت بند کردی گئی ہے جبکہ اسٹورز پر 7 سو اشیا کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے حالانکہ کہ حکومت کی طرف سے فی الحال کارپوریشن کیلئے 2 ارب روپے کے ریلف پیکج کی منظوری نہیں دی گئی۔