دیربالا میں مسافر بس کو حادثہ،10 افراد جاں بحق

260

خیبرپختون خواہ کے ضلع دیربالا میں مسافر بس کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق اتوار کے روز دیر بالا سے چترال جانے والی مسافر بس لواری ٹاپ کے قریب کھائی میں جا گری۔ حادثے کے نتیجے میں دس افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

پولیس کا واقعے کے حوالے سے کہناہے کہ جاں بحق افراد میں بچے اور خاتون بھی شامل ہیں ۔ جائے حادثہ پر ریسکیور ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں ۔ واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔