امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہےکہ وزیر اعظم 62 اور 63 پر پورے نہیں اترتے ہیں۔
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا بھارتی بزنس مین جندال سے ملنا مظفروانی شہید کے خون سے بے وفائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو ثابت کرنا ہوگا کہ وہ بھارت کے ساتھ ہیں یا کشمیری عوام کے ساتھ ہیں ۔
سینیٹرسراج الحق کا کہناتھا کہ وزیر اعظم 62 اور 63 پر پورے نہیں اترتے ہیں اور اب ان کے پاس استعفی کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔