مشال قتل کیس ،10ملزمان کا الزامات قبول کرنے سے انکار

409

مشال قتل کیس کے10 ملزمان نے عدالت میں پیشی کے دوران الزامات قبول کرنے سے انکار کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مشال قتل کیس میں شناخت ہونے والے 49 میں سے 47 ملزمان گرفتار اور دو روپوش ہیں۔مشال خان کے قتل میں ملوث عبدالولی خان یونیورسٹی کے دو ملازمین اور آٹھ طلبا کو ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں تمام ملزمان کے الزامات قبول کرنے سے انکار کے بعد انہیں 16 مئی تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

مشال قتل کیس میں گرفتار 47 ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں جبکہ دو ملزمان تحصیل کونسلر عارف مردانوی اور یونیورسٹی ملازم علی خان روپوش ہیں۔