چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کا دورہ آسٹریلیا

397

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کا آسٹریلیا کا دورہ ،آسٹریلوی چیف آف ڈیفنس فورسز سے ملاقات پیشہ ورانہ اور باہمی مفادات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال۔

ترجمان پاک  فوج  کے  مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات  جو  آسٹریلیا  کے  دورہ  پر ہیں  گزشتہ روز انہوں  نے آسٹریلوی چیف آف ڈیفنس فورسز سے ملاقات کی اس دوران پیشہ ورانہ اور باہمی مفادات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جنرل  زبیر محمود حیات  نے آسٹریلیا کی مسلح افواج کے سربراہان، خارجہ امور کے وزیر اور دیگر حکام سے بھی ملاقاتیں کی۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق آسٹریلوی قیادت نے پاک فوج کی اعلی صلاحیتوں کو سراہا اور علاقائی امن اور استحکام کے لئے پاک فوج کے کردار کی بھی تعریف کی۔