پانی پیئں اورامراض ِ جگر سے محفوظ رہیں

234

امریکا کے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ پانی کا مناسب مقدار میں استعمال جگر کی امراض سے محفوظ رکھتا ہے۔

 کیلی فورنیا یونیورسٹی میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق جسم میں پانی کی کمی براہ راست جگر کی فلٹر کرنے کی صلاحیت کو متاثر کرتی ہے۔ جب انسان پانی کا کم استعمال کرتا ہے تو جگر ڈی ہائیڈریشن کا شکار ہونے لگتا ہے اور ان اجزاء کو کھونے لگتا ہے جو جسم کے باقی حصوں کی نگہداشت کا کام کرتے ہیں جس سے جگر کے مہلک امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اور لوگوں کو اکثر ان باتوں کا علم کافی دیر سے ہوتا ہے تاہم ضروری ہے جگر کی امراض سے بچنے کے لیے مناسب مقدار میں پانی کا استعمال کرنا بے حد فائدہ مند ہے۔