کھجور کو تربوز کے ساتھ کھائیں اور متعدد بیماریوں سے بچیں

337

ترکی کے ماہرین صحت نے کہا ہے کہ کھجور کو تربوز کے ساتھ کھانے سے متعدد بیماریوں سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

استنبول یونیورسٹی کے شعبہ صحت کے ماہرین کی حالیہ تحقیق کے مطابق کھجور کو تربوز کے ساتھ کھانے سے انسان متعدد بیماریوں سمیت جسم سے فاضل حرارت کو خارج کرنے اور صفراوی علامتوں سے محفوظ رہ سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کھجور کی گرمی تربوز کی سردی سے ختم ہوتی ہے اور اس کی سردی کھجور کی گرمی سے ختم کی جاتی ہے۔

ماہرین نے کہا کہ تربوز اور کھجور کے ساتھ کھانے سے شدید پیشاب آور دواء کی صورت میں کرتا ہے جس سے جسم میں رکا ہوا مواد خارج ہو جاتا ہے۔،نیز تربوز اور کھجور سے یورک ایسڈ ،کولیسٹرول اور شوگر بھی کنٹرول ہوتی ہے۔