برازیل:نومولود بچے کی پیدائش کے فورا بعد چلنے کی کوشش

704

برازیل میں پیدائش کے چند لمحات کےبعدچلنے کی کوشش کرنے والے بچے کی  ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

برازیل میں پیدائش کے بعد بچے کو نہلانے والی نرس کا کہنا ہے کہ جب اسے نہلانے لگی تو بچے نے ہاتھ سے نکلتے ہوئے چلنے کی کوشش کی بچے کے اس عمل نے طبی عملے کو حیرت زدہ کر کے رکھ دیا۔ نرسوں نے ان لمحات کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر لیا۔ مقامی پریس سے انٹرویو میں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بچے کا طے کردہ یہ مرحلہ ایک نومولود کے لیے ایک نا ممکن بات ہے۔

یو ٹیوب پر شیئر کردہ اس ویڈیو ریکارڈنگ کو اب تک 5 کروڑ لوگ دیکھ چکے ہیں۔