سائنس دانوں نے بیکٹیریاسے مقابلے کے لئے زندگی بچانے والی اینٹی بائیو ٹک سے ہزار گناہ زیادہ طاقتور دوا بنالی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ دریافت ایسے جراثیم جو پہلے سے موجود اینٹی بائیوٹک کے خلاف مدافعت کرتے ہیں کے خلاف ہماری جنگ کو بڑھائے گی۔امریکا میں محققین نے پہلے سے موجود ایک دوا وینکومیسن میں بہتری لائی ہے اور اسے ہزار گنا زیادہ طاقتور بنا دیا ۔یہ بیکٹریا پر تین مختلف طریقوں سے حملہ کرتی ہے۔ یہ اس قابل بھی ہے کہ اس پر بگ کے دوبارہ حملہ کرنے کے کم امکانات ہیں۔محققین کی ٹیم میں شامل ایک ممبر نے بتایا ہے کہ وینکومیسن کا نیا ورژن آئندہ پانچ سال میں بن جائے گا۔
واضح رہے کہ وینکومیسن پیشاب کی نالی میں اور زخم میں انفیکشن کا باعث بننے والے عام بیکٹیریا کا علاج کرنے کی صلاحیت بھی کھو رہی ہے۔دنیا کی آبادی کی صحت کو لاحق سب سے بڑا مسئلہ انھیں جراثیموں کے خلاف مدافعت پیدا کرنے کے لیے دوائیاں ہیں۔
گذشتہ فروری میں عالمی ادارہ صحت نے ایسی بیکٹیریا کی فہرست جاری کی تھی جن پر ادویات کا کوئی اثر نہیں ہو رہا اور وہ انسانی صحت کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔