شہد کی پیداوار میں ترکی کا دوسرا نمبر

425

 شہد کی تیاری میں ترکی دنیا کا دوسرا پیداواری ملک ہے۔ ترک خبررساں ادارے کے مطابق ایوان زراعت کے صدر شمسی بائراکتر نے شہد کی مکھیاں پالنے کے عالمی دن کی مناسبت سے ایک بیان میں کہا کہ ترکی میں شہد کی مکھیاں پالنا ایک اہم تجارتی شعبہ بن چکا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ترکی میں اس وقت مجموعی طور پر 84 ہزار سے زائد ادارے اس شعبے سے وابستہ ہیں جہاں موجود 7.9 ملین چھتوں سے ہمیں 105 لاکھ 727 ٹن شہد حاصل ہو رہا ہے۔ صدر بائراکتر نے بتایا کہ اس وقت چین کا شمار دنیا کے سب سے بڑے شہد کی پیداواری ملک کے طور پر ہوتا ہے جو کہ تقریباً 1.5 ملین ٹن سے زائد ہے۔اس کے بعد ترکی ،امریکہ،ایران اور روس کے نام آتے ہیں۔