بیلجیئم کے وزیر اعظم چارلس مچل اس وقت جزوی بہرے ہو گئے جب ان کے کان کے قریب ایک دوڑ کے آغاز کے لیے پستول چلائی گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ برسلز میں پیش آیا جب ملک کی شہزادی نے وزیر اعظم کے کان کے بہت قریب پستول چلا دی۔تصویر میں شہزادی ایسٹرڈ کی جانب سے پستول چلائے جانے پر وزیر اعظم کا ردعمل دیکھا جا سکتا ہے۔
حکام کے مطابق منگل کو وزیر اعظم کے ٹیسٹ ہوئے ہیں اور انھوں نے پارلیمنٹ کے سیشن میں بھی شرکت نہیں کی۔وزیر اعظم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم ٹینائٹس کا بھی شکار ہیں۔ ٹینائٹس میں کانوں میں گھنٹیوں کی آوازیں آتی ہیں۔تاہم ترجمان نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ مزید تفصیلات نہیں دے سکتے۔54 سالہ شہزادی ایسٹرڈ بیلجیئم کے بادشاہ کی چھوٹی بہن ہیں۔
برسلز میں اتوار کو ہونے والی 20 کلومیٹر ریس ایک سالانہ ریس ہے۔اس ریس میں 40 ہزار حصہ لینے والے افراد کے ہمراہ شہزادی نے بھی حصہ لیا۔