بھارت میں آلودگی کی صورتحال پر عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ دنیا کے سب سے آلودہ 20 شہروں میں سے 10بھارت میں ہیں جس سے آئندہ 10 برسوں میں ملک میں دمہ کے مرض میں 20 فیصد کا اضافہ ہوسکتا ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق صنعتی تنظیم سی آئی آئی کی جانب سے ‘‘مسلسل ترقی اور صحت خدمات کے شعبہ میں چیلنجز’’موضوع پر منعقدہ ایک سیمنار میں ڈبلو ایچ او کی اس رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ شہروں کے بڑھنے اور بے قابو صنعتی سرگرمیوں کی وجہ سے ملک کے کئی شہروں میں فضائی آلودگی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ڈبلو ایچ او کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے 20 سب سے آلودہ شہروں میں سے 10بھارت میں ہیں جن میں گوالیار، الہ آباد، پٹنہ، رائے پور اور نئی دہلی سرفہرست پانچ شہروں میں شامل ہیں۔