بائیس جون بدھ کو سال کا طویل ترین دن جبکہ مختصر ترین رات ہو گی۔ماہرین فلکیات کے مطابق22جون2017ء اس سال کا طویل ترین دن جبکہ مختصر ترین رات ہو گی۔یکم جولائی کے بعد دن کا دورانیہ بتدریج کم ہو نا شروع ہو جاتا ہے اور 22ستمبر کو دن اور رات کا دورانیہ تقریباً برابر ہوتا ہے جبکہ اس کے بعد راتوں کے دورانیے میں اضافہ اور دن کا دورانیہ مختصر ہونا شروع ہو جاتا ہے22دسمبر سال کا مختصر ترین دن اور رات طویل ترین ہوتی ہے۔