جنوبی جاپان شدید طوفان کی زد میں، دو ہلاک، 20 لاپتہ

249
جنوبی جاپان : شدید طوفان کی زد میں

جاپان کے جنوبی حصے میں شدید بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی سیلابی صورت حال کے سبب 2 افراد ہلاک اور 20 لاپتہ ہوگئے جبکہ تقریباً 4 لاکھ افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔

مختلف دریاؤں میں طغیانی انتہائی بلند سطح پر پہنچ گئی ہے۔

جاپانی حکومت کے وزیرِ کابینہ نے بتایا ہے کہ اس سیلاب سے ملکی معیشت اور عام لوگوں کو شدید مالی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ صرف ایک ضلع فکوکا میں پونے 4 لاکھ افراد کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح قریبی اوئٹا ضلع کے 21 ہزار لوگوں کو بھی اپنے گھر بار چھوڑنے پڑے ہیں۔