جاپان میں قدیم مذہبی حیثیت رکھنے والے جزیرے اوکینوشیما میں جہاں عورتوں کا داخلہ ممنوع ہے اسے اقوامِ متحدہ کے ادارے یو نیسکو نے عالمی ورثہ قرار دے دیا ۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اوکینو شیما پر سترہویں صدی میں اوکیستو نامی عبادت گاہ بنائی گئی جہاں سمندر میں جانے والوں کی خیریت کے لیے دعا کی جاتی تھی۔
جاپان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق جب یہ عبادت گاہ تعمیر کی گئی تھی اوکینو شیما پر سمندر میں جانے والے جہازوں اور چین اور کوریا کے لوگوں کے ساتھ تجارتی تعلقات کے لیے دعا کی جاتی تھی۔اس جزیرے پر ہزاروں نوادارات بطور تحفہ لائے گئے جن میں کوریا سے لائی جانے والی سونے کی انگوٹھیاں شامل ہیں۔اس جزیرے پر ہر سال میں صرف ایک دن کے لیے لوگوں کو جانے کی اجازت ہے۔ یہ قدیم روایت ہے جو اب بھی قائم ہے۔