لاہور(آئی این پی)پاکستان علما کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمودا شرفی نے سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کر کے ملکی اور عالمی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ انتہا پسندی ،د ہشت گردی کے خلاف ہر سطح پر پاکستان علما کونسل سے تعاون کریں گے ، طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ عالم اسلام کی موجودہ صورتحال پر ذوالفقار علی بھٹو جیسا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ، پاکستان پیپلز پارٹی کو مسلم امت کی وحدت اور اتحاد کے لیے بھر پور کردار ادا کرنا چاہیے ۔