عوامی تحریک کے 110 کارکن بری ڈاکٹر طاہرالقادری بدستور اشتہاری

326

راولپنڈی(صباح نیوز)عدالت نے جہلم انٹرچینج ہنگامہ آرائی کیس میں پاکستان عوامی تحریک کے110 کارکنوں کو بری کردیا۔ڈاکٹرطاہرالقادری کو بدستور اشتہاری قراردیاگیا ہے۔ جہلم انٹرچینج ہنگامہ آرائی کیس میں پاکستان عوامی تحریک کے مارچ کے دوران کارکنوں سے تصادم میں ایک پولیس اہلکارجاں بحق جب کہ 24 زخمی ہوئے تھے ۔واقعے میں ملوث کسی کارکن کی شناخت نہ ہوسکی۔کارکنوں کی جانب سے بریت کی درخواست عدالت نے منظور کرلی۔کیس کی سماعت راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج محمد اصغر خان نے کی۔کیس میں ڈاکٹر طاہرالقادری کو بدستور اشتہاری برقرار رکھا گیا ہے۔عدالت نے ڈاکٹر طاہرالقادری کے دائمی وارنٹ بھی برقرار رکھے۔