فرانس میں شدید بارش سیمیٹرو اسٹیشن زیر آب آگئے

172

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانسیسی دارالحکومت اور اس کے گرد و نواح میں ہونے والی شدید اور مسلسل بارش سے کئی میٹرو اسٹیشنز میں پانی بھر گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ بارش کے پانی نے 20 سے زائد میٹرو اسٹیشنز کو متاثر کیا ہے، جس کے بعد کئی اسٹیشنز کو آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا۔ عوام رات گئے تک اپنے گھروں کو لوٹنے کے لیے تگ و دو کرتے رہے۔ بند کیے جانے والے اسٹیشنز کے کھولے جانے کے حوالے سے کوئی اعلان جاری نہیں کیا گیا تاہم متاثرہ مقامات پر پانی کے نکاس پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق مسلسل بارش کے باعث پیرس میں میٹرو اسٹیشن کے جوار میں واقع عمارتوں کے تہہ خانوں میں بھی پانی بھر گیا۔