٭٭٭……حیدرآباد……٭٭٭

109

حیدرآباد (نمائندہ جسارت) واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک سینٹرل لیبر یونین کے رہنما عبدالطیف نظامانی کی سربراہی میں وفد نے حیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسر رحم علی اوٹھو سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر CBAکے قائد مزدور عبدالطیف نظامانی نے کہا کہ حیسکو چیف بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم مزید محنت اورلگن سے حیسکو کی اچھی کمپنی بنائیں گے ، آپ ہر دل عزیز شخصیت ہیں اور ہمیں ایک ٹیم ہوکر کام کرنا پڑے گا ہم حیسکو کی ترقی کیلیے مل کر نئے جذبے کے تحت کام کریں گے۔بجلی چوری ختم کریں گے ۔ واجبات کی 100%فیصد وصولی کرنی ہے اور عوام کو بجلی کی بہتر اور اچھی سروس دینا ہماری اولین ترجیح اور ہماری ذمہ داری میں شامل ہے ۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر رحم علی اوٹھو نے کہا کہ میری ترجیح ادارے کی ترقی ہے اور وہ صرف ایک ٹیم ہوکر محنت اور لگن سے کام کرتے ہوئے حاصل کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حیسکو ملازمین کے تمام جائز مسائل مروجہ قانون کے تحت فوری طور پر حل کیے جائیں گے ۔ جس سے ملازمین مطمئن ہوںگے اور اپنا ٹارگٹ کو اچھی طرح مکمل کرسکیں گے جو کہ ادارے کی ترقی کیلیے بہت اہم ہے ۔ اس موقع پرمنیجر ایچ آر ایم محمد ایوب آفریدی بھی موجود تھے جبکہ وفد میں CBA کے قائد عبدالطیف نظامانی کے علاو ہ اقبال قائمخانی، محمد اقبال ، ملک سلطان اور محمد اعظم بھی شامل تھے۔