ٹنڈوجام، ون ویلنگ کرنے والوں کیخلاف آپریشن، 20 نوجوان گرفتار

133

ٹنڈو جام (نمائندہ جسارت) ٹنڈوجام میں ون ویلنگ کرنے والے نوجوانوں کے خلاف پولیس کا گرینڈ آپریشن، بیس نوجوان موٹرسائیکلوں سمیت گرفتار۔ حیدرآباد میرپور خاص روڑ ون ویلنگ کرنے والوں کے ایک بہترین ٹریک بنانا ہوا ہے شام ہوتے ہی سیکڑوں نوجوان ویلنگ کرنے کے لیے اس روڑ پر نکل آتے ہیں جس کی وجہ سے مسافروں کو اور خواتین مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور کئی دفعہ افسوسناک حادثات بھی ہو چکے ہیں۔ حکومت کی جانب سے پابندی کے باوجود یہ کھیل جاری تھا کہ مسافروں اور عوام کی شکایات ایس ایچ او ٹنڈوجام آغا اسداللہ پٹھان کی سرابراہی میں ایک گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے بیس نوجوان ویلنگ کرتے ہوئے موٹرسائیکلوں سمیت گرفتار کرلیے اور ان پر 550 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایس ایچ او ٹنڈوجام کا کہنا تھا کہ اب یہ موت اور زندگی کا کھیل برداشت نہیں کیا جائے گا۔