ٹنڈو الہٰیار، گائوں جانی شاہ کے رہائشی کا حکام سے بااثر وڈیرے سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ

106

ٹنڈوالٰہیار (نمائندہ جسارت) عمر ساندھ تھانے کی حدود میں گائوں جانی شاہ کے رہائشی شوکت ساند، محمد علی ساند، اللہ ڈنو سانداور دیگر نے ٹنڈوالٰہیار پریس کلب میں بااثر وڈیرے کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بااثروڈیرے نے میری والدہ کی زرعی زمین جو کہ 17ایکڑ پر مشتمل ہے جو ہنگورانی تحصیل جھنڈومری میں ہے پر زبردستی قبضہ کرلیا ہے اور ہمیں گائوں خالی کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ ہم اپنے گھروں میں محصور ہوکر رہے گئے ہیں۔ ہم نے بااثر وڈیرے کے خلاف عمر ساند تھانے اور ایس ایس پی ٹنڈوالٰہیار کے پاس درخواستیں دیں تا ہم کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ، چیف جسٹس آف سندھ، آئی جی سندھ سمیت حکام سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔